ابنا: وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مصر کے مظلوم عوام پر امریکی حمایت یافتہ فوجی آمریت کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور اسلامی ممالک سے اپنی انسانی، اخلاقی اور اسلامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی قتل عام پر عرب حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ان کی شرمناک امریکی غلامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اپنی انسانی، اسلامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں میں مصری عوام کیلئے آواز اٹھائے۔
.......
/169